کوڑا پھیلانے والوں کو آج سے وارننگ کا آغاز کردیا ہے: سی ای او لاہور ویسٹ منیجمنٹ اتھارٹی

کوڑا پھیلانے والوں کو آج سے وارننگ کا آغاز کردیا ہے: سی ای او لاہور ویسٹ منیجمنٹ اتھارٹی

سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ شہریار عارف کا کہنا ہے کہ کوڑا پھیلانے والوں کو آج سے وارننگ کا آغاز کردیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سڑکوں، بازاروں اور تجارتی مراکز میں اینٹی لٹرنگ اسکواڈ تعینات کردیا گیا ہے۔ صفائی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ کوڑا سڑکوں پر پھینکنے اور جلانے پر جرمانے کیے جائیں گے۔

شہریار عارف خان نے کہا کہ عوامی مقامات پر کوڑا پھینکنے پر ایک ہزار سے 10 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ گھر، دکان یا فیکٹری کے باہر صفائی نہ رکھنے پر ایک ہزار سے 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوڑے کو آگ لگانے پر ایک سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ جبکہ 2 سال تک قید ہوسکتی ہے۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ فیکٹری یا انفرادی طور پر ٹائر جلانے پر 5 لاکھ روپے تک جرمانہ اور 7 سال قید ہوسکتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں