ماربل کان میں پھنسے مزدور کو 16 روز بعد زندہ نکال لیا گیا
مردان کے علاقے ننگ آباد میں ماربل کان میں پھنسے مزدور کو 16روز بعد زندہ نکال لیا گیا۔
31 مارچ کو پہاڑی تودے گرنے سے 8 مزدوروں کی لاشیں، 2 کو زندہ نکالا گیا تھا۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسلسل ریسکیو آپریشن کر کے 16 روز بعد عبدالوہاب نامی مزدور کو زندہ نکالا گیا۔
ضلع مردان کی تحصیل رستم کے علاقے ننگ آباد میں ماربل مائننگ کے دوران اچانک پہاڑی تودہ سرکنے سے متعدد مزدور مٹی اور بھاری پتھروں تلے دب گئے تھے۔
Load/Hide Comments




