میئر مرتضیٰ وہاب کا رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

میئر مرتضیٰ وہاب کا رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
اسکرین گریب
اسکرین گریب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور  گل پلازا کے اطراف نئی سیوریج لائنوں کے کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ نئی سیوریج لائن کے بعد علاقے میں نکاسی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

انہوں نے شاہراہ عثمان پر بھی سڑکوں کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شاہراہ عثمان پر بیوٹیفکشن کا کام جاری ہے جبکہ عظیم پورہ فلائی اوور کو 100 دنوں میں تعمیر کرنے کا ٹارگٹ ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ یہ فلائی اوور بننے سے شاہراہ بھٹو سے ایئرپورٹ کا سفر آسان بن جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں