بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خبریں تشویش ناک ہیں: شفیع جان

بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خبریں تشویش ناک ہیں: شفیع جان
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان— فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان— فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت کے معاملے میں مسلسل غفلت برت رہی ہے۔

شفیع جان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خبریں تشویش ناک ہیں، بشریٰ بی بی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر پنجاب حکومت کی خاموشی افسوس ناک ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کو بنیادی طبی سہولتوں سےمحروم رکھنا آئین و انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا سیاسی انتقام پر مبنی رویہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں