جنگ بندی میں پاکستان کا مخلصانہ کردار ہمیشہ یاد رکھینگے: ایرانی وزیرِ داخلہ

جنگ بندی میں پاکستان کا مخلصانہ کردار ہمیشہ یاد رکھینگے: ایرانی وزیرِ داخلہ
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات ہوئی ہے۔

ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی نے جنگ بندی اور مصالحتی کردار پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

اُنہوں نے کہا کہ جنگ بندی پاکستان کی ثالثی میں قائم ہوئی، پاکستان کا مخلصانہ اور مثبت کردار ایران ہمیشہ یاد رکھے گا۔

دورانِ ملاقات محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام چاہتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ تنازع کے دیرپا حل کے لیے مخلصانہ کاوشیں کی جا رہی ہیں۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات ہی میں تنازعات کا حل ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں