یرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں شروع کردیں

یرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں شروع کردیں
فائل فوٹوز
فائل فوٹوز 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اعتماد سازی کےلیے بانی کی فیملی، اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں، پی ٹی آئی چیئرمین نے بانی کی فیملی کو مذاکرات اور لچک کا مظاہرہ کرنے  پر قائل کر لیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی،  بشریٰ بی بی کی فیملی بھی ان سے متعلق سوشل میڈیا پیغامات جاری نہیں کرے گی، پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لےکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی قانونی طریقے سے ہوگی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں کی اپیلوں پر جلد سماعت ہو سکتی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے بانی کی بہن نورین نیازی سے طویل ملاقات کی۔

اگلے ہفتے بیرسٹر گوہر ، محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس بانی کی فیملی سے ملاقات کریں گے، تینوں رہنما بانی کی فیملی کو دوبارہ اعتماد میں لیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں