بشریٰ بی بی کی رہائی کی کوشش، بیرسٹر گوہر نے بانی کی فیملی کو لچک کا مظاہرہ کرنے پر قائل کر لیا

بشریٰ بی بی کی رہائی کی کوشش، بیرسٹر گوہر نے بانی کی فیملی کو لچک کا مظاہرہ کرنے پر قائل کر لیا
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اعتماد سازی کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی کی فیملی اور اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔

اس حوالے سے بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسیر رہنماؤں سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی سے ملاقات کی، انہوں نے بانیٔ پی ٹی آئی کی فیملی کو مذاکرات اور لچک کا مظاہرہ کرنے پر قائل کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی، بیرسٹر گوہر اور علامہ ناصر عباس بانیٔ پی ٹی آئی کی فیملی کو دوبارہ اعتماد میں لیں گے، اگلے ہفتے بیرسٹر گوہر، محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس بانی کی فیملی سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں کی اپیلوں پر بھی سماعت جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی رہائی قانونی طریقے سے ہو گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں