سندھ میں کاروکاری واقعات قابل قبول نہیں، ضیاء لنجار

سندھ میں کاروکاری واقعات قابل قبول نہیں، ضیاء لنجار
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ صوبے میں کاروکاری کے واقعات قابل قبول نہیں۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں ضیاء لنجار نے کہا کہ سندھ امن و سلامتی کی دھرتی ہے، کسی بھی بیٹی کو کاروکاری میں مارنا ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو سزائیں دی جائیں گی، کسی کو بھی انسانی حقوق کے خلاف ورزی پر جرگے کرنے نہیں دیں گے۔

وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ اس قسم کے واقعات کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے، سہائی عزیز سینئر خاتون پولیس افسر ہیں، ان واقعات پر تحقیقات کریں گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں