کراچی ایئرپورٹ سے حج پروازوں کا آج سے آغاز

کراچی ایئرپورٹ سے حج پروازوں کا آج سے آغاز
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

کراچی ایئر پورٹ حکام کے مطابق حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔ پہلی حج پرواز آج علی الصبح 3 بجے روانہ ہوگی، عازمین حج کو گورنر سندھ نہال ہاشمی رخصت کریں گے۔ 

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور اور ایئر پورٹ انتظامیہ نے خصوصی انتظامات کیے ہیں، اس سال کراچی ایئر پورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج روانہ ہوں گے۔ 

ایئر پورٹ حکام کے مطابق عازمین حج امیگریشن اور دیگر معاملات کیلئے رات 8 بجے سے ایئر پورٹ آنا شروع ہوں گے۔ 

حکام کے مطابق روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت عازمین حج کی امیگریشن کراچی ایئر پورٹ پر ہی ہوگی، سعودی حکام عازمین حج کی ون ٹائم امیگریشن کراچی ایئر پورٹ پر ہی کریں گے۔ 

ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن ایف آئی اے کے مطابق عازمین حج کے لیے خصوصی اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔ عازمین حج کی امیگریشن کے لیے عملے کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں