ہماری فوج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں، ایرانی آرمی چیف

ہماری فوج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں، ایرانی آرمی چیف
تصویر، غیر ملکی میڈیا
تصویر، غیر ملکی میڈیا

ایرانی آرمی چیف امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ہماری فوج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں، محاذ آرائی اور قربانیاں دینے کےلیے تیار ہیں۔

ایک بیان میں ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ ایران کی افواج آخری سانس تک دشمن کا مقابلہ کریں گی، ہر محاذ پر قومی خود مختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور زمینی، فضائی اور بحری حدود میں سیکیورٹی کے دفاع کو جاری رکھیں گے۔

امیر حاتمی نے مزید کہا کہ فوج، مسلح افواج کی دیگر شاخوں کے ساتھ مل کر، دشمنوں کا فیصلہ کن انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے جبکہ اپنی عسکری صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ بھی کر رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایرانی افواج قربانی اور جہاد کے جذبے سے سرشار ہیں اور انہوں نے اپنے مشن سے غیر متزلزل وابستگی کا عہد کر رکھا ہے۔

ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے پیغام نے فوجی جوانوں کے حوصلوں کو دوگنا بڑھا دیا ہے، ایرا نی سرزمین کی آزادی کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی ایرواسپیس کمانڈر نے کہا کہ جنگ بندی کےدوران میزائل لانچرز کی تجدید کی رفتار پہلے کی نسبت زیادہ ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں