خضدار میں فائرنگ سے لیڈی کانسٹیبل سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق

خضدار میں فائرنگ سے لیڈی کانسٹیبل سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بلوچستان کے علاقے خضدار میں ملزمان کی فائرنگ سے لیڈی کانسٹیبل سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ علاقہ کھنڈوزئی میں پیش آیا، جہاں  ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، واقعے میں لیڈی کانسٹیبل سمیت دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس ٹیم ڈکیتی کے واقعہ میں ملوث ملزمان کا تعاقب کر رہی تھی کہ اس پر فائرنگ کی گئی، فرار ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں