ایک سیاسی جماعت کہتی تھی ملک کا بیڑا غرق ہوگیا، احسن اقبال

ایک سیاسی جماعت کہتی تھی ملک کا بیڑا غرق ہوگیا، احسن اقبال
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت لوگوں کو بتاتی تھی کہ پاکستان کا بیڑا غرق اور ستیاناس ہوگیا ہے۔

نارووال میں نجی کالج کی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ ان کے لیڈر کی تقریر شروع ہی ستیاناس اور بیڑا غرق سے ہوتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آج اسی پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کے دانت توڑ کر رکھ دیے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اللّٰہ نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کا پرچم پوری دنیا میں بلند کردیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج اگر دنیا کے لیڈر جس ملک کو شاباش دے رہے ہیں اور بہترین سفارت کاری کے قصیدہ پڑھ رہے تو وہ پاکستان ہے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے پوری دنیا کا دباؤ ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں