سابقہ شوہر کی فائرنگ، خاتون اور 2 بچے قتل

سابقہ شوہر کی فائرنگ، خاتون اور 2 بچے قتل
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مبینہ طور پر سابق شوہر نے فائرنگ کرکے سابقہ بیوی اور 2 بچوں کو قتل کردیا ۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزم نے خاتون کو 3 سال قبل طلاق دے دی تھی، قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 12 اور 14 سال ہیں۔

ادھر گلشن معمار میں شادی کی تقریب میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری طرف ایس ایس پی ضلع وسطی عمران خان نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے 8 ارکان گرفتار کر لیے، ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کیے گئے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں