بیجنگ میراتھن میں انسان نما روبوٹ انسانوں سے آگے نکل گئے
کراچی (نیوز ڈیسک) بیجنگ میراتھن میں انسانی نما روبوٹ انسانوں سے آگے نکل گئے۔ چین کی نصف میراتھن میں روبوٹس نے انسانوں کیساتھ دوڑتے ہوئے رفتار اور صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کر دیا۔ چینی کمپنی کے روبوٹ نے 50 منٹ 26 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کر کے انسانی عالمی ریکارڈ سے بھی بہتر وقت درج کیا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہونے والی نصف میراتھن میں درجنوں چینی ساختہ انسان نما روبوٹس نے انسانوں کے ساتھ دوڑتے ہوئے حیران کن کارکردگی دکھائی، جہاں کئی روبوٹس نے پیشہ ور انسانی دوڑنے والوں سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
Load/Hide Comments




