اسد کی باقیات کے سرحد پار سے میزائل حملے کو ناکام بنادیا، شام

اسد کی باقیات کے سرحد پار سے میزائل حملے کو ناکام بنادیا، شام
اسد کی باقیات کے سرحد پار سے میزائل حملے کو ناکام بنادیا، شام

دمشق ( نیوز ڈیسک)شام کی وزارت داخلہ کے مطابق شام کی سکیورٹی فورسز نے حزب اللہ اور بشار الاسد کے حامی سابقہ حکومتی عناصر (باقیات) کے ایک مشترکہ گروہ کی جانب سے سرحد پار سے میزائل حملے کی سازش کو ناکام بنادیاہے۔یہ کارروائی قنیطرہ (Quneitra) کے علاقے میں کی گئی، جو اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے قریب واقع ہے۔شامی حکام کے مطابق حزب اللہ سے وابستہ ایک تخریبی سیل نے ایک گاڑی کو راکٹ لانچر میں تبدیل کر کے سرحد پار سے حملے کی منصوبہ بندی کی تھی جسے سکیورٹی فورسز نے پہلے ہی پکڑ لیا۔حزب اللہ نے ان الزامات کو جعلی اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی شام میں کوئی موجودگی یا سرگرمیاں نہیں ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں