کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں