محسن نقوی کی ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکی سفارتخانے آمد

محسن نقوی کی ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکی سفارتخانے آمد

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں واقع ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکی سفارت خانے کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ، خطے کی تازہ ترین صورتِ حال اور اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفیر کو اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر امریکی سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں