بجلی کے جدید ڈیجیٹل نظام کی جانب عملی پیشرفت، اسمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار

بجلی کے جدید ڈیجیٹل نظام کی جانب عملی پیشرفت، اسمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ویژن کے تحت بجلی کے ترسیلی نظام کی ڈیجیٹل تبدیلی میں تیزی آ رہی ہے۔

وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاور ڈویژن اور آئی ایف سی کے درمیان ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز کا معاہدہ ہوا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 1 کروڑ اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا منصوبہ بنایا ہے، اسمارٹ میٹرنگ سے بجلی چوری کی روک تھام اور بلنگ کے نظام میں شفافیت آئے گی، عالمی مسابقتی عمل کے ذریعے اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی ممکن ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق بجلی کے جدید ڈیجیٹل نظام کی جانب عملی پیش رفت ہوئی ہے جس کے بعد روایتی میٹرز کا اجراء ختم اور نئے بجلی کے کنکشنز کے لیے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تھری فیز صارفین کے تمام میٹرز کو مرحلہ وار اسمارٹ میٹرز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کمرشل اور صنعتی صارفین کو ڈیجیٹل نظام میں شامل کیا جائے گا، اسمارٹ میٹرز کی تنصیب سے ریکوری میں بہتری اور نقصانات میں کمی متوقع ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں