پاک مصر مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق ’تھنڈر-II‘ کا چیراٹ میں انعقاد

پاک مصر مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق ’تھنڈر-II‘ کا چیراٹ میں انعقاد

پاکستان اور مصر کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی پر مبنی مشترکہ مشق ’تھنڈر-II‘ کا انعقاد کیا گیا، 2 ہفتوں پر مشتمل یہ مشق چیراٹ میں منعقد کی گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے انسدادِ دہشت گردی آپریشنز سے متعلق مشقوں، طریقۂ کار اور تکنیک کو بہتر بنانا اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا۔

مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور مصری اسپیشل فورسز کے دستوں نے شرکت کی، دورانِ مشق دونوں جانب سے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

اختتامی تقریب میں اسپیشل سروسز گروپ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر مصری پیرا ٹروپرز کے کمانڈر میجر جنرل محمد سعد عبدالرزاق اور مصر کے دفاعی اتاشی بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اور تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا باعث بنی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں