مبینہ طور پر فوڈ پوائزننگ سے دو کمسن بچے اور والد جاں بحق
بہاولپور کی تحصیل اوچ شریف میں مبینہ طور پر فوڈ پوائزننگ سے دو کمسن بچے اور ان کا والد جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ 2 سالہ تیسرا بچہ اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔
افسوسناک واقعہ اوچ شریف کی شمس باغ کالونی میں پیش آیا۔ اہلخانہ کے مطابق انوار الحق اور ان کے تین بچوں نے تربوز کھانے کے بعد دودھ پی لیا۔ کچھ ہی دیر بعد چاروں کی حالت بگڑ گئی اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
بہاول وکٹوریہ اسپتال کے ڈاکٹر فرخ زیدی کے مطابق 4 سالہ علیشا اور 6 سالہ احتشام پہلے ہی دم توڑ چکے تھے، جبکہ ان کا 40 سالہ والد انوار الحق دورانِ علاج اسپتال میں چل بسا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیم نے مختلف سیمپلز لیے ہیں اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments




