فوسل فیولز سے نجات کیوں مشکل؟ معیشت، سیاست اور لابنگ بڑی رکاوٹیں
ریو ڈی جنیرو، برازیل (اے ایف پی) فوسل فیولز سے نجات کیوں مشکل؟ معیشت، سیاست اور لابنگ بڑی رکاوٹیں، عالمی وعدوں اور ماحولیاتی خدشات کے باوجود تیل کا غلبہ برقرار، سبز توانائی کی طرف منتقلی کو بڑے چیلنجز کا سامنا، تیل پر انحصار ختم کرنا کیوں دشوار ہے؟ جنگی صورتحال، معاشی مفادات اور سیاسی ترجیحات نے توانائی کی منتقلی کی رفتار سست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جب 2023 کی کاپ 28 عالمی موسمیاتی کانفرنس میں بین الاقوامی برادری نے فوسل فیولز سے چھٹکارا پانے پر اتفاق کیا، تو کچھ لوگوں نے اس لمحے کو تیل کے عہد کے خاتمے کا آغاز قرار دیا تھا۔ لیکن اس کے بعد سے اب تک بہت کم پیش رفت ہوئی ہے، باوجود اس کے کہ سائنسدانوں کی اکثریت اس بات پر متفق ہے کہ گلوبل وارمنگ کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں اور اس کی بنیادی وجہ فوسل فیول کا جلنا ہے۔
Load/Hide Comments




