سندھ کے 8 کنٹونمنٹ بورڈز کی حلقہ بندیاں مکمل، 54 اعتراضات نمٹا دیے: الیکشن کمیشن

سندھ کے 8 کنٹونمنٹ بورڈز کی حلقہ بندیاں مکمل، 54 اعتراضات نمٹا دیے: الیکشن کمیشن
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ کے 8 کنٹونمنٹ بورڈز کی حلقہ بندیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندی فہرستوں پر مجموعی طور پر 54 اعتراضات دائر کیے گئے تھے جنہیں ڈی لمیٹیشن اتھارٹیز نے 15 اپریل تک نمٹا دیا۔

کراچی ڈویژن کے 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں کراچی، ملیر، کلفٹن، کورنگی، منوڑہ اور فیصل کنٹونمنٹس کی ابتدائی حلقہ بندی فہرست پر مجموعی طور پر 52 اعتراضات دائر ہوئے تھے۔

حیدرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کی حلقہ بندی پر 2 اعتراضات دائر کیے گئے تھے جبکہ پنوں عاقل کنٹونمنٹ بورڈ پر کوئی اعتراض دائر نہیں ہوا تھا۔

ای سی پی کے ترجمان کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنرز نے بطور حلقہ بندی اتھارٹی تمام اعتراضات مقررہ وقت میں نمٹا دیے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں