آج 13 پروازوں سے مزید ساڑھے 3 ہزار عازمین روانہ ہونگے

آج 13 پروازوں سے مزید ساڑھے 3 ہزار عازمین روانہ ہونگے
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج 13 حج پروازوں کے ذریعے مزید ساڑھے 3 ہزار عازمینِ حج روانہ ہوں گے۔

ملک بھر سے جاری حج فلائٹ آپریشن میں اب تک 21 پروازوں سے 5 ہزار 250 سرکاری عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچے چکے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے 4، کراچی، لاہور، ملتان، کوئٹہ سے 2، 2، سیالکوٹ سے 1 حج پرواز روانہ ہو گی۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری عازمینِ حج کے فضائی آپریشن میں پاکستانی نجی ایئر لائنز اور سعودی ایئر لائن حصہ لے رہی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملک کے 10 حاجی کیمپس میں تربیت، سفری دستاویزات اور ویکسین فراہمی کا عمل جاری ہے۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ عازمینِ حج کی رہنمائی کے لیے پاکستانی و سعودی ایئر پورٹس پر وزارتِ مذہبی امور کا عملہ 24 گھنٹے تعینات ہے، جبکہ حج فضائی آپریشن 21 مئی تک بلا تعطل جاری رہے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں