پاکستان خطے میں موزوں ثالث سمجھا جاتا ہے، شیری رحمان

پاکستان خطے میں موزوں ثالث سمجھا جاتا ہے، شیری رحمان
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ جنگ بندی برقرار رہے اور مذاکرات کا ماحول بہتر ہو۔

امریکی ٹی وی چینل بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان اعتماد کا ذریعہ بن کر جنگ کے خطرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں موزوں ثالث سمجھا جاتا ہے اور اسے فریقین کا اعتماد حاصل ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستانی قیادت پر اعتماد پاکستان کی اہم سفارتی پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے۔

پی پی کی نائب صدر نے مزید کہا کہ جنگ بندی میں توسیع، تہران اور واشنگٹن کے درمیان بداعتمادی کم کرنے کے لیے بات چیت اور سنجیدہ مذاکرات ناگزیر ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی تجارت اور توانائی کو متاثر کر رہی ہے، فریقین کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں، پاکستان نے غیر معمولی سفارتی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں