3 افراد کے قتل کا مرکزی ملزم فرار، 1 ساتھی ہلاک

3 افراد کے قتل کا مرکزی ملزم فرار، 1 ساتھی ہلاک
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشین کے نواحی علاقے یارو میں 3 افراد کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

کوئٹہ میں ایس ایس پی کرائم برانچ عطاء اللّٰہ شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشین کے علاقے یارو میں 26 مارچ کو پیش آنے والے 3 افراد کے قتل کیس کی تفصیلات بتا دیں۔

ایس ایس پی عطاء اللّٰہ شاہ کے مطابق واقعے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کیا گیا تھا اور اس واردات کا مرکزی ملزم پرویز نامی شخص ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا، جہاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کارروائی کے دوران ملزم کا 1 ساتھی ہلاک ہو گیا، تاہم مرکزی ملزم پرویز موقع سے فرار ہو گیا۔

ایس ایس پی کرائم برانچ عطاء اللّٰہ شاہ کے مطابق کارروائی کے دوران 2 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں