ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ ریگولیشنز میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ ریگولیشنز میں ترامیم تجویز کر دیں
ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ ریگولیشنز میں ترامیم تجویز کر دیں

سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اینٹی منی لانڈرنگ ریگولیشنز میں ترامیم تجویز کر دیں۔ 

اسلام آباد سے ایس ای سی پی کے مطابق سرمایہ کاروں کے اکاؤنٹس کی تصدیق آئی بی اے این اور ’’راست‘‘ کے ذریعے ممکن ہوگی۔ 

ایس ای سی پی کے مطابق بینک اکاؤنٹ رکھنے والے سرمایہ کاروں کے لیے کے وائی سی کا عمل تیز اور آسان ہو جائے گا۔ 

ایس ای سی پی کے مطابق سرمایہ کار صرف تصدیق شدہ بینک اکاؤنٹس یا ای والٹس سے ہی ٹرانزیکشن کرسکیں گے، سرمایہ کاروں کی شناخت کے لیے نادرا کے تعاون سے فیشل ریکگنیشن سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ 

ایس ای سی پی کے مطابق ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ اینٹی منی لانڈرنگ فریم ورک بھی جدید بنایا جا رہا ہے۔ مجوزہ ترامیم کا مسودہ عوامی رائے کے لیے  ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں