ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند رہے گا، پولیس

ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند رہے گا، پولیس
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

اسلام آباد میں ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہے گا۔ 

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری متبادل ٹریفک پلان کے مطابق کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگا، سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک روکی جاسکتی ہے۔ 

ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد میں کسی بھی جانب یا کسی بھی شاہراہ سے آنے والی ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا، ہیوی ٹریفک مالکان ان دنوں میں دقت سے بچنے کے لیے اسلام آباد کی طرف ہرگز سفر نہ کریں۔ 

ٹریفک پولیس کے مطابق جی5، جی 6 اور جی 7، ایف 6، ایف 7 کے رہائشی راولپنڈی آنے جانے کے لیے مارگلہ روڈ سے 9th ایونیو استعمال کریں۔ 

ٹریفک پولیس کے مطابق فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ آنے جانے والی ٹریفک 9th ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی۔ 

ٹریفک پولیس کے مطابق پارک روڈ سے کلب روڈ بند ہونے کی صورت میں ٹریفک ترامڑی چوک کی طرف موڑ دی جائے گی، بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے جانے والے شہری کورنگ روڈ، بنی گالہ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں