حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر

حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمبلی کے فلور پر مذاکرات کی دعوت دی۔ ہم نے بھی کہا سیاسی معاملات کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جانا چاہیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ حکومت کو مذاکرات کے لئے ماحول بنانا ہوگا، ایک جانب ہمارے لوگوں کو سزائیں اور دوسری طرف مذاکرات کی بات ہو رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے بشریٰ بی بی کی فیملی کی ملاقات ہوجائے، ملاقاتیں ہونی چاہئیں، بانی پی ٹی آئی کی فیملی کی ملاقات بھی ہونی چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ 36 ہفتے گزر گئے ملاقات نہیں ہوئی اس سے تشویش بڑھتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں