وفاقی حکومت کا غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے 10 جولائی سے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اورچیف سیکریٹری آزاد کشمیر کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ویزا کے بغیر مقیم کسی بھی افغان شہری کو 10جولائی سے گرفتار کیا جائے گا، افغان شہریوں بشمول ویزا، اوور اسٹےکیسز کی ڈی پورٹیشن میں تیزی لائی جائے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر 11 جولائی سے وزارت داخلہ کو رپورٹ بھیجی جائے، جس میں بغیر ویزے کے پکڑے گئے افغان شہریوں کی تعداد بتائی جائے۔

خط میں کہا گیا کہ رپورٹ میں کی گئی کارروائی اور ان کی موجودہ حیثیت بھی شامل ہو، فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔

خط میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ غیرقانونی غیرملکیوں کی وطن واپسی پلان کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں