پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلر رسائی معاہدہ 2008 کے تحت قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کو 715 پاکستانی قیدیوں کی فہرست فراہم کی، جن میں 409 سویلین اور 306 ماہی گیر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی مشن کے سربراہ سعد وڑائچ نے یہ فہرستیں بھارتی حکومت کے حوالے کیں۔

دوسری جانب پاکستان میں بھارتی مشن کی سربراہ گیتیکاشیرواستو نے قیدیوں کی فہرستیں پاکستان کو دیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں