پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کر دیا

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کر دیا
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کے انفرااسٹرکچر پر حملے سے متعلق بھارت کے بے بنیاد اور مضحکہ خیز بیان کو مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کرتا رہا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پابندیوں کے نظام کی بھی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ بھارت کا طرزِ عمل اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کو بھی دبا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت مسلسل خطے کے امن و استحکام میں رکاوٹ ڈالنے والا کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں