کوآرڈینیشن کیلئے وفاقی ادارہ بنتا ہے تو ہمیں اعتراض نہیں، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات حاصل ہوئے ہیں۔ کوآرڈینیشن کے لیے وفاقی ادارہ بنتا ہے تو ہمیں اعتراض نہیں۔
کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئین کے مطابق ایگزیکٹیو پاور صوبوں کے پاس رہیں گی، انٹیلی جنس کو بہتر کرنے کے لیے کئی نئے ادارے بنائے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وفاق کے ساتھ صوبے بھی انٹیلی جنس ادارے بنا رہے ہیں، سندھ خصوصاً کراچی میں 12 تا 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتا ہوں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاق ہمیں ونڈ اور سولر بجلی گھر لگانے نہیں دیتا یہ طرز عمل سمجھ سے بالاتر ہے۔
Load/Hide Comments




