لاہور: کاہنہ ٹیوشن سینٹر واقعہ، زخمی خاتون ٹیچر کا بیان سامنے آگیا

لاہور: کاہنہ ٹیوشن سینٹر واقعہ، زخمی خاتون ٹیچر کا بیان سامنے آگیا
لاہور: کاہنہ ٹیوشن سینٹر واقعہ، زخمی خاتون ٹیچر کا بیان سامنے آگیا

لاہور کے علاقہ کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے زخمی ہونے والی خاتون ٹیچر نے بتایا ہے کہ شوہر گھر کے پاس ہی فروٹ کی ریڑھی لگاتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں خاتون ٹیچر نے حادثے کے وقت گھر میں تعمیراتی کام ہونے سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ چھت پکی کرائی تھی، اتنے پیسے نہیں تھے کہ لینٹر ڈال سکتے، چھت گرنے کے وقت گھر میں تعمیراتی کام نہیں ہو رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شوہر گھر کے پاس ہی فروٹ کی ریڑھی لگاتے ہیں، خود اپنے گھر کا سسٹم چلاتی ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کا حادثہ پیش آیا جس میں ملبے تلے دب کر 14 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں