مہاجرین نشستوں کا خاتمہ کوئی شکوہ نہیں جائز مطالبہ ہے، فیصل ممتاز راٹھور

مہاجرین نشستوں کا خاتمہ کوئی شکوہ نہیں جائز مطالبہ ہے، فیصل ممتاز راٹھور
مہاجرین نشستوں کا خاتمہ کوئی شکوہ نہیں جائز مطالبہ ہے، فیصل ممتاز راٹھور

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ مہاجرین نشستوں کا خاتمہ کوئی شکوہ یا گلہ نہیں، بلکہ ایک جائز مطالبہ ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر بامعنی اور سنجیدہ بحث کی ضرورت ہے، اور اس بحث کےلیے موزوں اور آئینی فورم قانون ساز اسمبلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد یا بدیر سب کو اس ناگزیر حقیقت کا ادراک ہو جائے گا کہ اس معاملے کا حل جمہوری اور آئینی طریقہ کار کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ سیاسی حقوق کے حصول کا بہترین راستہ سیاسی جدوجہد ہے، نہ کہ احتجاج یا ہنگامہ آرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام فریقین کو اس معاملے کے حل کے لیے جمہوری اور پارلیمانی طریقہ کار اختیار کرنا چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں