پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

آزاد کشمیر میں عام انتخابات27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسمبلی کی آئینی مدت و قانونی تقاضوں کے باعث 5 جون کو انتخابی شیڈول جاری کیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کے مطابق آزاد کشمیر عام انتخابات کے التوا سے متعلق قیاس آرائیاں بےبنیاد ہیں، انتخابی شیڈول آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق جاری کیا، بدنیتی کا تاثر بےبنیاد ہے۔

ترجمان نے کہا کہ الیکشن بروقت کروانا آئینی ذمہ داری ہے، انتخابی شیڈول کسی سیاسی مقصد کے تحت جاری نہیں کیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں