حکومت کو خطرہ نہیں، مدت پوری کرے گی، طارق فضل

حکومت کو خطرہ نہیں، مدت پوری کرے گی، طارق فضل

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ حکومت اچھے طریقے سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے اور اپنی مدت پوری کرے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہمیں پتا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز منتقل کریں گے تو میڈیا پر بہت شور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس سارے شور سے ہم گریز کر سکتے تھے لیکن اگر وہاں ایسے حالات تھے جن کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی متاثر ہوسکتی تھی تو پھر ہم نے صحیح فیصلہ کیا۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے اور اُن کی سیکیورٹی ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر بھی کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا کیونکہ اگر  اُنہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہےاور بعد میں پتا چلتا ہے کہ حکومت نے اُن کے علاج میں تاخیر کی تو یہ ہماری حکومت کے لیے ایک داغ ہوگا، جسے کوئی بھی نہیں چاہتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں