وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے
وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے جہاں وہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ایک روزہ دورے کوئٹہ کے موقع پر وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کااجلاس وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وفاقی وزراء اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ 

اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں