میرپورخاص: دو کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی، ایک جاں بحق، دوسری کی حالت تشویشناک، ملزم گرفتار

میرپورخاص: دو کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی، ایک جاں بحق، دوسری کی حالت تشویشناک، ملزم گرفتار
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

میرپورخاص میں دو کم عمر لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ  دوسری کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوٹ غلام محمد ٹاؤن میں دو کم عمر لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہے، ایک بچی جاں بحق ہوگئی، دوسری تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔

جاں بحق لڑکی کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا، دوسری کا میڈیکل کروا لیا، دونوں بچیوں کی عمریں 13 اور 14 سال ہیں، ایک لڑکی ناراض ماں کو گھر لانے کیلئے کزن کے ساتھ ملزم عامل کے پاس گئی۔

پولیس کے مطابق عامل نے دونوں لڑکیوں کو نشہ آور شربت پلایا اور ساتھی کے ہمراہ مبینہ زیادتی کی، عامل کو  گرفتار کرلیا، جبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں