پاک بحریہ اور میری ٹائم ایجنسی کی کارروائی، ڈوبتی کشتی کے 20 افراد کو ریسکیو کرلیا، آئی ایس پی آر

پاک بحریہ اور میری ٹائم ایجنسی کی کارروائی، ڈوبتی کشتی کے 20 افراد کو ریسکیو کرلیا، آئی ایس پی آر
پاک بحریہ اور میری ٹائم ایجنسی کی کارروائی، ڈوبتی کشتی کے 20 افراد کو ریسکیو کرلیا، آئی ایس پی آر

پاک بحریہ نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ساتھ بروقت اور مربوط ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے اورماڑا کے قریب ڈوبتی کشتی سے عملے کے 20 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اورماڑہ کے مشرق میں ڈوبنے والی کشتی سے پاکستانی عملے کے ارکان بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر میں موصول ہنگامی اطلاع پر کارروائی کی گئی، پی این ایس حنین اور ضروری فضائی وسائل کو فوری کارروائی کے لیے روانہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث متاثرہ کشتی میں سوار تمام 20 افراد کو بچایا گیا ہے۔ ریسکیو کیے گئے تمام افراد کو ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب آپریشن پاک بحریہ اور میری ٹائم ایجنسی کے انسانی جانوں کے تحفظ کے عزم کا ثبوت ہے۔ یہ آپریشن ہر وقت سمندری ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل تیاری کا مظہر ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں