فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو کی۔
عباس عراقچی نے گفتگو کے دوران ایران کے خلاف امریکی حملوں کی مذمت کی۔
علاوہ ازیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمانی وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفون پر علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق گفتگو میں آبنائے ہرمز کی صورتحال سمیت حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا، تینوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں اضافہ روکنے کے لیے سفارتی چینلز استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ترک وزارت خارجہ کے مطابق حاقان فیدان نے عباس عراقچی سے خطے کی موجودہ صورتحال اور جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔
Load/Hide Comments




