45 ہزار گاڑیاں لوگ اپنے نام پر نہیں چلا رہے، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی

45 ہزار گاڑیاں لوگ اپنے نام پر نہیں چلا رہے، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ای ٹکٹنگ سیف سٹی منصوبے کا حصہ ہے، تقریباً 45 ہزار ایسی گاڑیاں ہیں جو لوگ اپنے نام پر نہیں چلا رہے۔

پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ ای چالان سے متعلق لوگوں کے سنجیدہ مسائل ہیں، ای ٹکٹ کے حوالے سے لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس نے مزید کہا کہ ای چالان آٹو جنریٹڈ ہوتے ہیں، غلطیاں ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چنگچی رکشوں کو مین روڈ سے ہٹانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں، کراچی میں صرف وہ رکشہ چلے گا جس میں میٹر ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں