لاہور: سڑک پر بیوی پر تشدد کرنیوالا شوہر گرفتار

لاہور: سڑک پر بیوی پر تشدد کرنیوالا شوہر گرفتار
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو مبینہ طور پر سرِ عام تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

اس موقع پر ارد گرد لوگ تماشائی بنے رہے مگر کسی نے خاتون کو بچانے کی کوشش نہ کی اور واقعے کی ویڈیو ہی بناتے رہے۔

تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر کاہنہ پولیس نے منیر حسین نامی ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ملزم نے پولیس کو بتایا ہے کہ گھریلو ناچاقی پر اس کی بیوی کوثر بی بی گھر سے باہر آ گئی تھی، میں نے اسے گھر واپس نہ جانے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں