بنگلادیش میں تباہ کن بارشیں، 44 افراد ہلاک

بنگلادیش میں تباہ کن بارشیں، 44 افراد ہلاک

کراچی(نیوزڈیسک)بنگلادیش میں کئی روز سے جاری تباہ کن بارشوں نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جان سے گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کے مختلف شہریوں میں شدید بارشوں سے سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ جیسے حادثات رونما ہوئے جن میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 44افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہیں۔ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں بارشوں سے 10 لاکھ سے زائد افراد پھنس گئے، چٹاگرام، کوکس بازار، بندربان اور حبی گنج بُری طرح متاثر ہیں۔بنگلادیش دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں سب سے زیادہ قدرتی آفتیں آتی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں