پیرس میں شدید گرمی، ایفل ٹاور کے اوقات کم کر دیئے گئے، الرٹ جاری
پیرس (اے ایف پی) فرانس میں گرمی کی شدید لہر کے پیشِ نظر پیرس کے عالمی شہرت یافتہ ایفل ٹاور کو کے اوقات کم کردیئے گئے ہیں اور ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا ہے، انتظامیہ نے ہفتہ اور اتوار کےروز تاریخی ڈھانچے کوسہ پہر چاربجے بند کرنے کا اعلان کیا ہےجبکہ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو احتیاط برتنےکا مشورہ دیا گیا ہے۔ یہ مئی کے بعد سے فرانس میں پڑنے والی گرمی کی تیسری بڑی لہر ہے۔ایفل ٹاور کے آپریٹر کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظرایفل ٹاور اپنے آپریشنز کو محدود کر رہا ہے اورہفتہ واتوار تاریخی عمارت کومقامی وقت کےمطابق سہ پہرچاربند کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پیرس میں حکام کی جانب سے گرمی کی شدید لہر کے پیشِ نظر سب سے اعلیٰ سطح کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ماہرینِ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور براہِ راست دھوپ سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔




