امریکا کا افزودہ یورینیم کی حوالگی کے بغیر ایران سے جوہری معاہدے سے انکار

امریکا کا افزودہ یورینیم کی حوالگی کے بغیر ایران سے جوہری معاہدے سے انکار
امریکا کا افزودہ یورینیم کی حوالگی کے بغیر ایران سے جوہری معاہدے سے انکار

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کا افزودہ یورینیم کی حوالگی کے بغیر ایران سے جوہری معاہدے سے انکار،فوجی کارروائی کا آپشن برقرار،واشنگٹن کا 900 پاؤنڈ سے زائد افزودہ یورینیم کی موجودگی کا دعویٰ، تہران کاامریکی تجویز کا جائزہ ، تاہم انتہائی افزودہ یورینیم برقرار رکھنے پر اصرار کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ واشنگٹن اس وقت تک ایران کے ساتھ کوئی جوہری معاہدہ نہیں کرے گا جب تک تہران اپنے پاس موجود انتہائی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ حوالے نہیں کر دیتا۔ حکام نے خبردار کیا کہ اگر ایران یہ مواد حوالے نہیں کرتا تو فوجی کارروائی کا آپشن بھی بدستور موجود ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں