ویتنام میں اسپیڈ بوٹ الٹنے سے 15بھارتی سیاح ہلاک

ویتنام میں اسپیڈ بوٹ الٹنے سے 15بھارتی سیاح ہلاک
ویتنام میں اسپیڈ بوٹ الٹنے سے 15بھارتی سیاح ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) ویتنام میں اسپیڈ بوٹ الٹنے سے 15بھارتی سیاح ہلاک ہوگئے۔ 32 بھارتی سیاح اور 4عملے کے ارکان سوار تھے،21 افراد کو بچا لیا گیا ،امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق ویتنام کے جنوبی سیاحتی جزیرے فو کوک کے قریب ایک اسپیڈ بوٹ الٹنے سے 15 بھارتی سیاح ہلاک ہوگئے جبکہ 21 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ حکام کے مطابق بوٹ میں 32 بھارتی سیاح اور عملے کے 4افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق بوٹ ہون مائے رت نگوائی جزیرے سے واپس آ رہی تھی کہ ساحل سے تقریباً 400 میٹر کے فاصلے پر الٹ گئی۔ کئی مسافر بوٹ کے اندر پھنس گئے جس کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آئیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں