اسرائیل کا غزہ و مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی بستیاں قائم کرنیکا اعلان
کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کا غزہ و مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی بستیاں قائم کرنیکا اعلان،دفاعی وزیر کا غزہ میں تین ’نحال‘ چوکیوں کے قیام کا منصوبہ، اب غزہ کے 65 فیصد علاقے پر قبضہ ہے، موجودہ بستیوں کی توسیع بھی کی جائیگی،40کروڑ ڈالر سے زائدمختص، اقوام متحدہ و انسانی حقوق کارکنوں نے تنقیدکی ہے۔ گارڈین کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع اور وزیر خزانہ نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیاں قائم کرنے اور موجودہ بستیوں کی توسیع کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے شمالی غزہ میں تین “نحال” چوکیوں کے قیام کا ارادہ ظاہر کیا، جنہیں ماہرین مستقبل میں شہری آبادکاری کے لیے ابتدائی مرحلہ قرار دیتے ہیں۔ دوسری جانب وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر کے لیے 1.3 ارب شیکل (تقریباً 40 کروڑ ڈالر سے زائد) فنڈز کا اعلان کیا۔




