بلاول بھٹو کی تقاریر حالات خراب کرسکتی ہیں: رانا ثناء اللّٰہ

بلاول بھٹو کی تقاریر حالات خراب کرسکتی ہیں: رانا ثناء اللّٰہ
فائل فوٹوز
فائل فوٹوز 

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی تقاریر حالات خراب کر سکتی ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کے بارے میں بلاول کا رویہ اچھا نہیں تھا، ان کو ووٹ کے لیے نفرت کی نہیں، بلکہ قومی لیڈر بن کر بات کرنی چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں کسی کو لات مار کر نکالنے کی روایت نہ تھی اور نہ ہے۔

رانا ثناء نے  کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم فیصل راٹھور نے کالعدم قرار دیا، وفاقی حکومت نے اس فیصلے کی حمایت کی، وفاقی حکومت اس فیصلے کی پشت پر کھڑی ہے اور بلاول بھٹو زرداری اشاروں اور باتوں باتوں میں اس فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو وفاقی کابینہ سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر وزیر دفاع کا بیان وفاقی حکومت کی پالیسی ہے یا نہیں؟ وزیراعظم شہباز شریف کو اس پر وضاحت دینی چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں