فیصل آباد: 12 ارب کے مبینہ فراڈ اسکینڈل میں فیسکو کے 2 سابق چیف ایگزیکٹو گرفتار
فیصل آباد ایف آئی اے نے پاور سیکٹر میں مبینہ 12 ارب روپے کے کرپشن اسکینڈل پر فیسکو کے 2 سابق چیف ایگزیکٹو افسران کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق 2007 سے 2015 کے دوران دو نجی کمپنیز نے فیسکو حکام کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی بجلی خرید و فروخت کے ذریعے قومی خزانے کو تقریباً 11 ارب 96 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔
ملزمان پر الزام ہے کہ لائسنس کے بغیر بجلی فروخت کی گئی اور معاہدہ ختم ہونے کے بعد بھی سپلائی جاری رہی۔
ایف آئی اے نے فیسکو کے دو سابق سی ای اوز خورشید عالم اور احمد سعید اختر کو گرفتار کر کے عدالت سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا، جبکہ دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کروا دیے ہیں۔
Load/Hide Comments




