بانی پی ٹی آئی اور ان کا خاندان پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، بلال اظہر کیانی

بانی پی ٹی آئی اور ان کا خاندان پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، بلال اظہر کیانی
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

 وزیر مملکت بلال اظہر کیانی  کا کہنا ہے کہ نورین نیازی کا بیان بالکل بھی قابل قبول نہیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کا خاندان پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، معرکہ حق سے متعلق نورین نیازی کا بیان قابل مذمت ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی فتح کچھ عناصر کو ہضم نہیں ہوئی، نورین نیازی کا بیان پی ٹی آئی کے پاکستان مخالف عزائم کا ہی تسلسل ہے، اس طرح کے بیانات ملک دشمنی نہیں تو کیا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کے متنازع بیان کے بعد بھی کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی، نورین نیازی ایسے بیانات سے افواج پاکستان کے جوانوں کو کیا پیغام دینا چاہتی ہیں؟



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں